ڈکیت نے نیویارک کی خاتون پولیس افسر کے چہرےپر گھونسے برسا دئیے
بروکلین برج پارک سے مزید انسانی ہڈیاں برآمد،بروکلین میں ہی شرابی ڈرائیور نے لڑکی اور خاتون کو زخمی کردیا،کراس آئی لینڈ پارک وے پر ٹریفک حادثے میں 2 لڑکی اور لڑکا جاں بحق
نیویارک(ویب ڈیسک )نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ڈکیت اسٹور میں ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے کے بعد باہر نکلا تو اس کا سامنا خاتون افسر سے ہوگیا ۔اس دوران ڈکیت نے خاتون افسر پر حملہ کردیا اور منہ پر گھونسے برسانے شروع کردئیے ۔جس کے بعد حملہ آور کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔گھونسے لگنے خاتون افسر کا چہرہ سوجھ گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ صحت یاب ہورہی ہیں۔واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مین ہٹن میں پیش آیا۔واقعہ کے بعد درجنوں اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور کافی جدوجہد کے بعد بالآخر 126 ویں اسٹریٹ پر ایک کار کے نیچے چھپا ہوا پایا اور پکڑ لیا ۔اس کے خلاف الزامات زیر التوا ہیں۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے بروکلین برج پارک سےمزید انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام کو انسانی تالاب کےکنارے پتھروں سے ملی تھیں۔حکام کو انسانی ہڈیاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملی۔گزشتہ دو ہفتوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ اس علاقے سے ہڈیاں ملی ہیں۔سب سے پہلے افسران نے ایک کھوپڑی اور دیگر اعضاء کے ٹکڑے ملے تھے۔برآمد ہونے باقیات میں ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر اعضاء تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جو ہڈیاں ملی تھیں وہ ایک ہی شخص کی تھیں۔میڈیکل ایگزامینرکا باقیات کا پیر کے روز جائزہ لے گا ۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں شرابی ڈرائیور نے لڑکی اور خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہوگئی اور راہ گیر26سالہ خاتون اور3سالہ لڑکی کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور بعد میں دو کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔واقعہ بروکلین برونس ویل میں پیش آیا۔جب گاڑی سے ڈرائیور کو نکالا تھا تو گاڑی کے اندر شراب کی ایک بوتل بھی نکل آئی ۔پولیس نے 61 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج خاتون اور نوجوان لڑکی کی حالت مستحکم ہے۔مزید براں نیویارک کے علاقے کوئنز میں کراس آئی لینڈ پارک وے پر دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں 19سالہ لڑکی اور15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وائٹ اسٹون میں 150 ویں اسٹریٹ کے قریب واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تو جائے وقوع پر پہنچ کر دیکھا گیا کہ 19سالہ لڑکی روڈ پر پڑی ہوئی ہے فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا۔ابھی لڑکی کی لاش کو ہسپتال روانہ کیا تھاکہ نیویارک پولیس کو فلشنگ ہسپتال سے اطلاع ملی کہ 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے اس کا جائے وقوع بھی اردگرد کا ہی تھا۔لڑکا بھی گاڑی کی ٹکر سے ہی جاں بحق ہوا تھا۔جاں بحق ہونے والے دونوں متاثرین کے درمیان تعلق فرالحال واضح نہیں لیکن پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔