امریکا: شدید گرمی کی لہر سے اموات میں 117 فیصد اضافہ
امریکی ادارے سی ڈی سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں سال 1999 سے 2023 کے درمیان شدید گرمی سے اموات کی تعداد 117 فیصد بڑھ گئی۔
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس یونیورسٹی میں صحت عامہ کی ٹیم نے امریکی ادارے سی ڈی سی پی کے سنہ 1999 سے 2023 تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔
ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ ملک میں سالانہ گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد 1999میں 1,069 تھی۔ جو 2023 میں بڑھ کر 2,325 ہوگئی۔ مجموعی طور پر ان 24 سالوں میں گرمی سے 21,518 اموات ہوئیں۔ تاہم 2016 سے 2023 کے 7 سالوں کے دوران گرمی کے باعث اموات میں ہر سال 16.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے، اس لیے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔