vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں اونٹ کی کھال سے سالانہ98.7 ملین ڈالر کی آمدنی

0

سعودی عرب میں اونٹ کی کھال فیشن کی دنیا میں داخل، سالانہ 98.7 ملین ڈالر آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی فیشن اتھارٹی نے اونٹوں کے عالمی سال 2024 کے موقع پر اونٹ کی کھال سے تیار کردہ مصنوعات کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ‘اونٹ، عصری فیشن‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالے میں کمیشن نے فیشن انڈسٹری میں اونٹوں کی کھال اور بالوں کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر اس شعبے کے مستقبل پر بات کی گئی۔

  تحقیقی مقالے کے مطابق دنیا میں اونٹوں کی تعداد 42 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 94 فیصد عربی اونٹ ہیں۔ سعودی عرب اونٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ یہ تعداد تقریبا 2 ملین ہے۔

کمیشن کے مطابق سعودی عرب میں اونٹ کی کھال ملکی معیشت کے لیے سالانہ98.7 ملین امریکی ڈالر تک آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ملک میں اونٹوں کی موجودہ تعداد کی بنیاد پر سالانہ 2800 ٹن اونٹ کے بال پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ جن کی مالیت تقریبا 2 ملین ڈالر بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.