میئر ایڈمز کی ڈومینیکن ریپبلک کے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
نیویارک:نیو یارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز اور نائب میئر آنا المانزار نے ڈومینیکن ریپبلک کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ڈومینیکن کمیونٹی شہر کے9 لاکھ افراد کی نمائندگی کرتی ہے اور ان کی ثقافت اور روایات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔میئر ایریک ایڈمز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایلاباما سے ہیں لیکن دل سے ڈومینیکن ہیں۔ انہوں نے شہر میں ڈومینیکن کمیونٹی کی 900,000 افراد کی طاقت اور ثقافت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کمیونٹی شہر کی ترقی اور تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ میئر ایڈمز نے ڈومینیکن قیادت کی کامیابیوں کو سراہا اورکہا کہ یہ تقریب نہ صرف ڈومینیکن کمیونٹی کی ثقافت کا جشن منانے کا موقع ہے بلکہ یہ شہر کی ترقی میں اس کمیونٹی کے کردار کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ میئر ایڈمز نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو مل کر شہر کی معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ یہ تقریب شہر میں ڈومینیکن کمیونٹی کی اہمیت، ثقافتی ورثے اور ان کی خدمات کو سراہنےکا موقع ہے۔