میئر ایڈمز کی بزرگ شہریوں کے لئے ٹاؤن ہال میٹنگ
نیویارک:میئر ایریک ایڈمز نے بزرگ شہریوں کے لئے 18ویں ٹاؤن ہال میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرانہوں نے شہر میں حالیہ ترقیاتی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی صورتحال کو براہ راست شہریوں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ میڈیا کی خبروں پر مبنی غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔نیو یارک شہر کے میئر ایریک ایڈمز نے بزرگ شہریوں کے لیے 18ویں ٹاؤن ہال میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایڈمز نے اس موقع پر کہا انہوں نے ان دو سالوں میں شہر کے بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنے، ملازمتوں کی تعداد میں اضافےاور چھوٹے کاروباروں کے فروغ میں ریکارڈ بنایا ہے۔ میئر ایڈمز نے ای بائیکس اور غیر قانونی موپیڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ شہر میں 53,000 غیر قانونی موپیڈز اور ای بائیکس کو ہٹایا جا چکا ہے لیکن ان کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے۔ ایڈمز نے اس مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ اسمبلی ممبر جنیفر راجکمار کے ساتھ مل کر لائسنسنگ اور انشورنس کے قوانین پر کام کر رہے ہیں۔ میئر ایڈمزنے پناہ گزینوں کی آمد اور اس کے نتیجے میں خرچ ہونے والی 5.6 ارب ڈالر کی رقم کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم شہری خدمات میں استعمال ہونی چاہیے تھی۔ میئر ایڈمز نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نیو یارک شہر کی ترقی خوشحالی اور اس کے مستقبل کے لئے پرعزم ہیں۔