vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایرک ایڈمز نے چار ٹن بھنگ کو جلادیا

0

نیویارک:نیویارک کے میئر ایریک ایڈمز نے چار ٹن ضبط کی گئی غیرقانونی ماریجوانا کو جلا کر تباہ کردیا۔ یہ کارروائی آپریشن پیڈلاک ٹو پروٹیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت 1,000 سے زائد غیر لائسنس یافتہ دکانیں بند کی جاچکی ہیں۔نیویارک کے میئر ایریک ایڈمز نے شیرف کے ذریعہ ضبط شدہ چار ٹن غیر قانونی ماریجوانا کو خود اپنی نگرانی میں تباہ کردیا۔میئر ایڈمز نے ویسٹ بیری، لانگ آئی لینڈ کے ویسٹ ڈسپوزل پلانٹ میں کرین کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ماریجوانا کو آگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد غیر قانونی دکانیں بند کی جا چکی ہیں اور اب باقی 200,000 پاؤنڈ ماریجوانا کو بھی جلدختم کیا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے شراکت دار کمپنی ری ورلڈ کا شکریہ ادا کیاجس نے نہ صرف غیر قانونی ماریجوانا کو جلا کر تباہ کیا بلکہ 800,000 ٹن کچرا بھی صاف کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو غیر قانونی اور خطرناک مصنوعات سے محفوظ رکھنا ہے۔ میئر ایڈمز نے مختلف ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی اور گورنر، اسپیکر ہیستی، اور اسمبلی کی دیگر اہم شخصیات کے تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ غیر قانونی مصنوعات شہر میں نہ پھیل سکیں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔شیرف انتھونی میرانڈا نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہےجن میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، ڈپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن اور دیگر ایجنسیاں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.