vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیوسٹن میں فرینڈز آف کراچی کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد

0

ہیوسٹن:امریکی شہر ہیوسٹن میں فرینڈز آف کراچی کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد، سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم "فرینڈز آف کراچی” کی جانب سے دسویں روایتی سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف کراچی برسوں سے محرم الحرام میں حلیم کا اہتمام کرتے ہیں اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔معروف سماجی شخصیت علی شیخانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمیم شیخانی فاونڈیشن گذشتہ 14 برس سے ہیوسٹن میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے جب کراچی، ڈھاکہ اور حیدرآباد دکن میں بھی فاونڈیشن فلاحی کام کررہی ہے۔دعوت حلیم میں فرینڈز آف کراچی کے صدر عارف عظیم، نائب صدر شہاب علوی اور پاکستان ایسوسی آف گریٹر ہیوسٹن کے سیکریٹری جنرل سید عامر زیدی سمیت معروف کاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.