vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر ایڈمز کا سستی رہائش کے وعدے کو پورا کرنے کا عزم

0

نیویارک:نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں نیویارک کی عوام کی حفاظت یقینی بنانے  اور سستی رہائش کے وعدے کو جلد پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں شہر کو محفوظ اور سستا بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تو شہر کو وبا کے بعد کی صورتحال،معاشی بحران اور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا سامنا تھا۔تاہم گزشتہ دو سال اور آٹھ ماہ کے دوران شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور سب وے سسٹم میں جرائم کی شرح ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے۔مئیر ایڈمز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک بڑے پارکنگ ایپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جو غیر محفوظ گیراجوں اور پارکنگ لاٹس کی طرف لوگوں کو راغب کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیر اخلاقی اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی اور غیر محفوظ پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مئیر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے نیویارک کے عوام کے لیے 30 ارب ڈالر کی بچت کی ہے۔ اس میں کیش اسسٹنس پروگرام کے تحت 4.3 ارب ڈالر، سبسڈائزڈ چائلڈ کیئر میں 1.9 ارب ڈالر اور earned income tax credit میں 245 ملین ڈالر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "Money in Your Pockets” مہم کے ذریعے شہریوں کو ان کی مستحق مالی امداد تک رسائی میں آسانی فراہم کی جا رہی ہے۔گرمی کے حوالے سے انہوں نے خبردار کیا کہ نیشنل ویدر سروس نے گرمی کی ایڈوائزری جاری کی ہے اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔ مئیر نے کہا کہ cooling centers کھول دیے گئے ہیں اور شہری ان سے مستفید ہو سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران مئیر ایڈمز نے ایک حالیہ حادثے کا ذکر بھی کیا جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے اس حادثے کی تحقیقات میں مدد کرنے والوں کے لیے $1,000 کا انعام دینے کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.