vosa.tv
Voice of South Asia!

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والاکویڈ۔19برج پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

0

نیویارک:کرونا وباء پھیلنے کے بعد سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے پاس (برج ایکسیس )پروگرام تھا۔اس پروگرام کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے امریکا کے لوگوں کو بغیر ہیلتھ انشورنس  کویڈ۔19ویکسین فراہم کی گئیں۔مذکورہ پروگرام وفاقی فنڈنگ ​​میں کٹوتیوں کے نتیجے میں رواں ماہ پروگرام ختم ہوجائے گا۔وہ امریکی جو میڈیکیئر، میڈیکیڈ یا پرائیویٹ انشورنس کے ذریعے کور کیے جاتے ہیں وہ اب بھی اپ ڈیٹ شدہ ویکسین بغیر کسی قیمت کے وصول کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 25 سے 30 ملین بالغ افراد کے پاس انشورنس نہیں ہے انہیں شاٹ لینے کے لیے جیب سے ادائیگی کرنی ہوگی۔نارتھ کیرولائنا میں میکلنبرگ کاؤنٹی کے پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر رینارڈ واشنگٹن نے کہا کہ کافی حد تک اپ ڈیٹ شدہ COVID ویکسینز خریدنا ایک چیلنج ہوگا۔میکلنبرگ کاؤنٹی میں تقریباً1لاکھ رہائشی ہیں جن کی عمریں 19 اور 64 کے درمیان ہیں جن کی انشورنس نہیں ہیں اور ان تمام بالغوں کے لیے ویکسین کی مناسب سپلائی خریدنے کے لیے مقامی وسائل نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.