vosa.tv
Voice of South Asia!

نیووارک ائیرپورٹ پر خاتون  نے ناکردہ گناہ کی سزا بھگتی

0

نیو جرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیووارک ائیرپورٹ پر خاتون پر بلیڈ سے حملہ کیا گیا جس سے خاتون کے چہرے پر زخم آئے اور ناک کی ہڈی بھی متاثر ہوئی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم54 سالہ ژیونگ پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون میلیسا مولڈین کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی مولڈین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹرمینل کے اندر ایک چھوٹے لڑکے کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھی کہ اچانک حملہ ہوا ۔ایک شخص نے بلیڈ سے وار کرنا شروع کردئیے۔زخم اتنا شدید تھا کہ14ٹانکے لگے ہیں۔مولڈین شمالی کیرولینا سے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے نیووارک آئی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.