vosa.tv
Voice of South Asia!

قتل یا خودکشی،پولیس نے کیس کو حل کرنے کے لیے سر جوڑ لیے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں واقع گھر سے5افراد کی لاشیں ملی تھیں۔جنہیں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا۔ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو انہیں خوفناک منظر دیکھنے کو ملا۔گھر کے اندر4لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔پانچواں گھر کے باہر صحن میں پڑا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پڑسیوں نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ گھر کی مالکن کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔مرحومہ کے ساتھ بیٹا رہتا تھا۔یہ لوگ گھر فروخت کرنے والے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اسلحہ بھی ملا ہے اور لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔ابھی تفتیش کار مل کر کام کررہے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہے یہ قتل ہے یا خودکشی ۔ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے متاثرین کے نام جاری نہیں کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.