vosa.tv
Voice of South Asia!

  نیویارک شہر میں آج سے مچھرمار مہم اسپرے شروع،علاقوں کی فہرست جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ صحت پیر آج سے نیویارک شہر میں ویسٹ نیل وائرس کے خطرے کو کم کرنے اور مچھروں کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرئے گا ۔حکام نے علاقوں کی فہرست جاری کردی ہے۔محکمہ صحت کا عملہ  پیر آج سے بالائی مین ہٹن کے کچھ حصوں اور بدھ کو جنوب مغربی بروکلین کے کچھ حصوں پر اسپرے مہم شروع کررہا ہے ۔حکام نے جن علاقوں کی فہرست جاری کی ہے وہ درج ذیل ہیں۔مین ہٹن،کارنیگی ہل،سینٹرل پارک،ایسٹ ہارلیم،فورٹ جارج،ہیملٹن ہائٹس،ہارلیم،ان ووڈ،لیونکس ہل،لنکن اسکوائر،مین ہٹن ولیج،مین ہٹن ویل،مارننگ سائیڈ ہائٹس،شرمین کریک،شوگر ہل،اپر ایسٹ سائڈ،اپر ویسٹ سائڈ،واشنگٹن ہائٹس،یارک ویل شامل ہیں ۔مزید علاقوں میں بروکلین،باتھ بیچ،بے رائیڈ،بینسن ہرسٹ،کونی جزیرہ،ڈائیکر ہائٹس،فورٹ ہیملٹن،گریسنڈ،نیو یوٹریکٹ،سی گیٹ شامل ہیں۔حکام نے رہائشیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران گھروں کے اندر ہی رہیں جوصبح سے  رات 8:30 بجے تک جاری رہے گی۔ صحت کے حکام نے بتایا کہ سپرے کے دوران ایئر کنڈیشنر چل سکتے ہیں۔اگر آپ کو کیڑے مار ادوایات سے متاثر ہوتے ہیں تو فورا آپ اپنی جلد اور کپڑے دھوئیں۔رواں سال کم از کم چار نیو یارکرز وائرس  میں مبتلا ہوئے ہیں۔اور اپنے گھروں کے اردگرد کھڑا پاٹی ختم کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.