نیویارک شہر کو جرائم پیشہ سے پاک رکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
سینٹرل پارک سے جرائم پیشہ کا خاتمہ کرنے کا بھی پولیس دعوی سامنے آیا ہے
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ہائی ٹیک ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ دنوں شہر میں مذکورہ ڈرون استعمال کیے جائیں گئے۔نیویارک پولیس نے سینٹرل پارک کو مرکز بنایا ہے جہاں پر ڈرون تعینات کیے جائیں گئے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف پٹرول جان چیل نے بیان جاری کیا ہے کہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس کی حکمت عملی کے باعث سینٹرل پارک سے جرائم پیشہ کا خاتمہ ہوگیا ہے ،شہری محفوظ ہیں انہیں نقدی قیمتی اشیاء سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔سینٹرل پارک سے جرائم ختم ہوچکے ہیں اور کوئی ڈکیتی نہیں ہوئی ہے۔اب شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہائی ٹیک ڈرون بھی استعمال کیے جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود کو محفوظ محسوس کریں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں۔