نیویارک پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مشرقی ہارلیم میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔مارے جانے والے شخص نے اسلحہ پھینکنے سے انکار کردیا تھا۔واقعہ اتوار کی الصبح103ویں اسٹریٹ اور تھرڈ ایونیو کے چوراہے پر پیش آیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلحہ تھامے ایک شخص مذکورہ جگہ پر گھوم رہا ہے جس پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اسلحہ تھامے شخص کو بندوق نیچے پھینکنے کی ہدایت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے متعدد بار پولیس ہدایات کو نظر انداز کیا ۔جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلادی ۔جس سے مسلح شخص نیچے گرگیا اسے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے شخص کی عمر62سال ہے اور جائے وقوع سے ایک بندق بھی ملی ہے۔