چیف کوآرڈینیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل
نیویارک:پی آر او ٹو پیپلز پارٹی یو ایس اے کے چیف کوآرڈینیٹر اور بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے اہم رہنما، چوہدری مشتاق احمد کمبوہ، ان دنوں صحت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔معروف سماجی شخصیت چوہدری مشتاق احمد کمبوہ دل کی تکلیف کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں، چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کے دل میں دو اسٹنٹ ڈلے ہیں ،پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ترجمان نے تمام کارکنان اور ان کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ ان کی کمیونٹی کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور ان کی صحت یابی کے لئے کی جانے والی دعا میں سب شریک ہیں۔