vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان سے گرفتار اشتہاری خاتون اٹلی کی جیل منتقل،عمر قید کی سزا بھگتے گی

0

51سالہ نازیہ شاہین نے بیٹی18سالہ ثمن کو قتل کیا اور پاکستان منتقل ہوگئی تھی،مجرمہ کی گرفتاری انٹرپول کی مدد سے آئی

روم:رپورٹ/شہزاد چوہدری:اٹلی میں اپنے ہی خاندان کے ہاتھوں قتل ہونے والی 18 سالہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کا کیس انجام کو پہنچ گیا، بیٹی کے قتل کے الزام میں سزا پانے والی ماں 51سالہ نازیہ شاہین کو اٹلی پہنچانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔51 سالہ نازیہ شاہین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ جس کے بعد مئی میں انہیں پاکستان سے گرفتار کیا گیا، نازیہ شاہین کو پاکستان نے اطالوی حکومت کی درخواست پر اٹلی کے حوالے کردیا ہے، ثمن عباس کی والدہ کو جمعرات کی سہ پہر اٹلی پہنچایا گیا، روم کے Fiumicino ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد 51 سالہ نازیہ شاہین کو ریجیو ایمیلیا کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔نازیہ شاہین کو دسمبر 2023 میں ریجیو ایمیلیا کی ایک عدالت نے شوہر شبر عباس کے ساتھ اپنی بیٹی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ ان کے ماموں کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسی کیس میں ثمن کے دو کزنز کو قتل کے الزام سے بری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ثمن عباس کے والد شبیر عباس کو بھی ایک سال قبل پاکستان سے گرفتار کرکے اٹلی کے حوالے کیا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔تین سال قبل اٹلی کے شہر ریجیو ایمیلیا کے قریب نویلارا میں ثمن عباس کو اس کے خاندان والوں نے مغربی لائف اسٹال اپنانے اور خاندان میں شادی سے انکار کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔ ثمن عباس کے قتل کے بعد اس کے والدین پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.