vosa.tv
Voice of South Asia!

مری کی پکار،تعمیرات نہیں جنگلات

0

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی حکومت محکمۂ جنگلات،پاک فوج اور پلانٹ فار پاکستان سیل کی مشترکہ کاوش سے مری میں جنگلات کی بحالی کے لئے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا جس میں آج پانچ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔محکمۂ جنگلات،پاک فوج اور پلانٹ فار پاکستان سیل کی مشترکہ کاوش سے مری میں جنگلات کی بحالی کے لئے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز۔ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو اور پلانٹ فار پاکستان کے اس مہم کی بدولت اس سال مری میں 7 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے ۔سپہ سالار کے یوتھ کنوینشن سے خطاب نے نوجوانوں میں نئی روح پھونک دی، اس کی عکاسی پلانٹ فار پاکستان کے آج اس پروگرام میں یوتھ کی بھرپور شرکت سے عیاں تھی۔مری کے قدرتی حسن کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کے ہمراہ طالب علموں، علمائےکرام اقلیتی برادری اور خصوصی بچے شریک ہوئے۔پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی اس صدقۂ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالا،عوام نے جنگلات کی بحالی اور لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔شرکاء نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پاکستان کے باقی جنگلات کی بحالی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.