vosa.tv
Voice of South Asia!

بزم شاہین کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان پروگرام منعقد

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بزم شاہین کے زیر اہتمام پاکستان کی 77 ویں جشن آزادی کے حوالے سے عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق ایک عظیم ریاست بنانے کیلئے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار احسن انداز میں ادا کریں گے بزم کے صدر محمود سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آزادی ایک نعمت خداوندی ہے آج ہم جس فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور طویل جدوجہد کی مرہون منت ہے تقریب سے ؛ سید ثاقب زبیر ، انجینئر یوسف اسماعیل ، ڈاکٹر شہزاد ، ابرار تنولی ، حمزہ  قریشی، ڈاکٹر سعید اور دیگر نے بھی بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.