سعودی عرب میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکاروں کی شاندار پرُفارمنس
سعودی عرب میں سجی میوزیکل نائٹ جس میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مردوخواتین سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سعودی عرب کے علاقہ ہوایہ ( Hawiyah ) کے التمیمی کیمپ میں سجی میوزیکل نائٹ جس میں پاکستانی گلوکار جبران راحیل سمیت سنتو برادران نے اپنی آواز کا جادو جگایا میوزیکل نائٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی فیملیز سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی پاکستانی سنگرز کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کے دل مولیے جس پر منچلے نوجوان رقص کرنے پر مجبور ہوگئے اس موقعہ پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک عنایت حسین سمیت دیگر اہم شخصیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں جو پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں رقوم کی منتقلی کے لیے لیگل چینلز کو بروکار لایا جائے اس سے مقامی سعودی قوانین کا بھی احترام ہوگا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کر سکیں گے آئی اے پی جی گروپ کے سی ای او جواد غلام رسول کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایسے تفریحی مواقعے آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی ملکی خدمت کا فریضہ بھی بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں