اکنا ریلیف اور اسلامک ایسوسی ایشن آف موہاک کے تحت مفت اسکول بیگ اور ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
نیویارک:یوٹیکا میں اکنا ریلیف اور اسلامک ایسویشن آف موہاک کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں مفت اسکول بیگ تقسیم کے گئے جبکہ لوگوں کی سہولت کے لیے مفت ہیلتھ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں بڑی تعداد میں عوام کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔یوٹیکا میں اکنا ریلیف اور اسلامک ایسویشن آف موہاک کے اشتراک سے بیک ٹو اسکول پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مفت اسکول بیگ تقسیم کیے گئے اور لوگوں کی سہولت کے لیے مفت ہیلتھ کیمپ بھی لگایا گیا۔
بیک ٹو اسکول پروگرام۔ کے تحت نیویارک upstate کے علاقے یو ٹیکا کے کم آمدنی والے۔ علاقے میں مئیر آفس کے سامنے ایک ہزار اسکول بیگز تقسیم کئے گئے،جس میں بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین کے ہمراہ شریک ہوئی۔یہ پروگرام اکنا ریلیف کے بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا،جو امریکہ بھر میں جاری ہے۔اس پروگرام کے دوران اسکول بیگز کے علاوہ بچوں میں آئس کریم، کاٹن کینڈی،کھلونے اور چپس بھی تقسیم کیے گئے،جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسرت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ اس علاقے میں برما، افریقہ، افغانستان اور بوسنیا سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے،جنہوں نے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔یوٹیکا مسجد اور اکنا ریلیف کے رضاکار بھی بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے پروگرام کے انتظامات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس پروگرام کی نگرانی اکنا ریلیف نیویارک کے ایریا منیجر اسحاق الپار اور یوٹیکا کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سید محسن کر رہے تھے۔ پروگرام میں علاقے کی اسمبلی ممبر کے نمائندے نے بھی خصوصی شرکت کی اور بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے۔تقسیم کے اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جبکہ والدین کو اس بات کا اطمینان تھا کہ ستمبر میں اسکول کھلنے سے پہلے ایک بڑے خرچے سے بچت ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر سید محسن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس کمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں اور بچوں کی تعلیم کے سفر کو آسان بنا رہے ہیں۔ یہ پروگرام ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کرتے رہیں گے۔اسحاق الپار نے بھی اس پروگرام کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اکنا ریلیف کا مقصد کمیونٹی کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام نہ صرف بچوں اور والدین کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ کمیونٹی کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اکنا ریلیف اور اسلامک ایسویشن آف موہاک کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے تاکہ کمیونٹی کے کمزور طبقے کو مدد فراہم کی جا سکے۔