vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر اخلاقی حرکات میں ملوث گیٹ وے چرچ کا پادری فارغ

0

ٹیکساس:گیٹ وے چرچ نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ایگریکٹو پادری کیمٹل گلاسکو کو عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ ایک بیان میں چرچ کے بزرگ ٹرا ول بینکس نے کہا کہ ایگزیکٹو پادری کیمٹل گلاسگو کا ایک مسئلہ سامنے آیا جس پر تحقیقات کی گئیں تو وہ قصور وار پائے گئے لہذا چرچ انہیں خدمت کرنے سے نااہل قرار دیتا ہے وہ فورا عہدہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ بینکس نے کہا کہ ہمیں اس کے خاندان سے پیار ہے ۔ہم اس کی بیوی اور اس کے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ آنا چاہتے ہیں اور ہم بحالی اور شفا یابی کو تلاش کرنا چاہتے ہیں جس کی انہیں بطور خاندان ضرورت ہے۔گیٹ وے چرچ نے  بیان جاری کیا کہ گیٹ وے  عملے کے ہر رکن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں دیانتداری کی مثال قائم کریں۔واضح پادری پر خاتون نے جنسی زیادتی  اور غیر اخلاقی حرکت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.