vosa.tv
Voice of South Asia!

ای بائیک کی دکان میں لگنے والی آگ نے مکینوں کو مشکل میں ڈال دیا

0

آگ کی شدت کے باعث دکان کے بالائی منزل پر رہائش پذیر لوگ آدھی رات کو گھروں سے نکل کر سٹرک پرآگئے،آگ بھجنے تک باہر کھڑے رہے،ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔

نیویارک: نیویارک کے علاقے کوئنز رچمنڈ ہل پر واقع ای بائیک کی دکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور ریسیکو کا کام شروع کردیا۔فائر فائٹر نے کارروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد ای بائیک کو باہر نکالا ۔دکان کی بالائی منزل پر اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر لوگ آدھی رات کو جان بچانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے اور صبح تک سڑک پر ہی بیٹھے رہے۔ آگ کی شدت کے باعث دکان کے بالائی منزل پر رہائش پذیر لوگ آدھی رات کو گھروں سے نکل کر سٹرک پرآگئے،آگ بھجنے تک باہر کھڑے رہے۔حکام کا کہنا ہے اس استور میں پہلے بھی آگ لگی تھی  اورمارچ میں پہلی بار لگنے والی آگ کے بعد عمارت کے پچھلے گیراج کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی گئی یہ گیراج آج بھی فعال ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ضروری ہے کہ ہمیں سونے کے وقت  بیٹریوں کو چارج نہیں کرنا چاہئے اورہمیں بیٹریوں کو لکڑی کے دروازوں کے پاس نہیں رکھنا چائیے ۔ ہمیں انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کرنا چائیے۔ ڈپٹی فائر چیف جارج ہیلی نے کہا کہ آگ کے بعدانسپکٹرز نے ایک  مسئلے کی نشاندہی کی ہے  کہ عمارت کے ایک حصے کو غیر قانونی طور پر اپارٹمنٹس میں تبدیل کر دیا گیا تھا اس لیے انہوں نے غیر قانونی تعمیرات اور تبدیلی کے کام کے لیے خلاف ورزیاں کیں۔اس سال اب تک شہر میں 162 ای بیٹریوں میں آگ لگ چکی ہے اور ہم پچھلے سال کی تعداد کو پورا کرنے کے راستے پر گامزن  ہیں۔ تاہم زخمیوں اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.