vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ کے کاروباری افراد کی وفاق سے مدد کی درخواست

0

نیویارک:ریاست نیویارک کے علاقے  لانگ آئی لینڈ کے کاروباری افرادنے  تباہ کن سیلاب کے بعد کاروبار کی بحالی کے لئے وفاق سے مدد کی  درخواست  کی ہے۔لانگ آئی لینڈ میں حالیہ سیلاب کے بعد مقامی کاروباری حضرات نے وفاقی امداد کی درخواست کی ہے۔ اس سیلاب نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا، جس سے کاروباری حضرات کو  بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے۔ کچھ علاقوں میں تباہ کن نقصان نے ان افراد کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے جو سیلابی بیمہ سے محروم ہیں۔کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں ریاستی فنڈنگ کی ضرورت ہےاور اگلے تین سے چار ہفتوں تک مالی مدد کی ضرورت رہے گی ۔ گورنر کیتھی ہوکل کی حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں اور وفاقی فنڈز کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چھوٹے کاروباروں کے لیے کم شرح سود پر قرضے اور دیگر امدادی پیکجز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.