اولمپکس قومی ہیرو ارشد ندیم کو1ملین روپے کا چیک بھیجنے کی پر وقار تقریب
پاکستانی پیرنٹس گروپ دمام کی جانب سے اولمپکس قومی ہیرو ارشد ندیم کو تاریخی فتح پر ایک ملین روپے کا چیک بھیجنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گروپ ممبران نے بھر پور شرکت کی۔گروپ کے مرکزی صدر سید مزمل شاہ نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ارشد ندیم کی جدوجہد اور جیت ہم سب کیلئے مثال ہے اس کی جیت سے پوری قوم کو حوصلہ ملا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر نائب صدر محمد افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور استقامت نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔ تقریب میں ملک نصر اللہ ؛ فائق امین ، انجینئر امجد محمود ، محمد ریاض ؛ عمران شہزاد ؛ شہباز احمد ؛ سردار الطاف ؛ انیس تنولی ، محمد رضوان ، عمران باسط ، اور دیگر نے بھی چیک پیش کیا اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔