فلسطین حامیوں نے ڈی این سی کو گھیر لیا،شدید نعرے بازی
شکاگو: ہزاروں کی تعداد میں خواتین ومردوں نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے گرد بیٹھ گئے ہیں اور اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔گرفتاریوں کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ ڈی این سی کے دوران کے فلسطین کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے اور پولیس نے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا جبکہ خواتین کو رات کے وقت چھوڑ دیا تھا ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ جنگ بندی کی جائے،اسرائیل کو دی جانے والی امداد ختم کی جائے اور کاروبار ختم کیے جائیں کیونکہ اسرائیل نسل کشی میں ملو ث ہے۔ڈی این سی پر احتجاج کے دوران فلسطین کے حامیوں کا اسرائیل کے حامی مظاہرین سے بھی توں توں میں میں ہوئی۔احتجاج کے دوران مظاہرین ڈی این سی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور ڈیموکریٹس کے لیڈروں کے سامنے نعرے بازی کرتے رہے