vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ کی بہترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹوں میں شمالی ٹیکساس چھا گیا

0

 ٹیکساس:بہترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹوں میں شمالی ٹیکساس نے امریکا کے باقی شہروں کے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔رئیل اسٹیٹ میں بہترین سرمایہ کاری شمالی ٹیکساس میں ہوئی۔ویلیٹ حب کی رپورٹ کے مطابق  ٹیکساس میک کینی کو اس وقت سب سے اوپر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا درجہ حاصل ہوا ہے۔رواں سال کی ٹاپ 10فہرست میں ٹیکساس کے چار اور شمالی کیرولینا کے تین شہر شامل ہیں۔ویلیٹ حب نے  نے اہم عوامل  ہاؤسنگ مارکیٹ، قابل استطاعت اور اقتصادی مارکیٹ، اور شہر کی آبادی کا جائزہ لے کر ریئل اسٹیٹ کی سرفہرست مارکیٹس کی درجہ بندی کی۔ویلیٹ حب نے اپنی رپورٹ میں بہترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹس کا تعین کیا ہے جس میں مختلف سائز کے 300 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے جس میں دو قسموں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اورسستی اور اقتصادی ماحول کا استعمال کیا گیا ہے۔رپورٹ میں میک کینی سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر  فریسکو اور ساتھ  قابل برداشت اور اقتصادی ماحول میں مجموعی طور پر پہلے نمبر پر تھا۔ویلیٹ حب نے شہر کے سائز کے لحاظ سے درجہ بندی  بھی کی۔بڑے شہروں میں، آسٹن ، فورٹ ورتھ اور ڈیلس ٹاپ 20 میں رہے۔بہترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹس میں میک کینی،فریسکو، ٹیکساس،کیری، شمالی کیرولائنا،نیش وِل، ٹینیسی،ڈرہم،شمالی کیرولائنا،گلبرٹ، ایریزونا،شارلٹ، شمالی کیرولینا،ڈینٹن، ٹیکساس،ایلن، ٹیکساس،پورٹ سینٹ لوسی، فلوریڈا شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.