ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اوور ٹائم 56 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
ڈیلس پولیس اپنے 56 ملین ڈالر اوور ٹائم کی مد میں ادا کرتی ہے تاکہ شہریوں کا دفاع یقینی بنایا جاسکے
ڈیلس میں پولیس کے فرائض سرانجام دینے والے افسران واہلکاروں کو اوور ٹائم کی مد میں56ملین ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔جس سے افسران واہلکار خوش ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر محکمے کے پاس مزید 451 افسران ہوں تو اس پر بالآخر لاگت113ملین ڈالرز کی آئے گی اور حالیہ سالوں میں ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اوور ٹائم بجٹ بڑھ گیا ہے۔جس کی بڑی وجہ عملے کی کمی اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے کیونکہ دستیاب فورس سے ہی کام لیا جاتا ہے۔ڈیلس سٹی کونسل کے اراکین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ لیا کہ محکمہ اوور ٹائم کے حوالے جوابدہ ہے لیکن محکمہ اس حوالے سے کوئی جواب دیتا نہیں ہے ڈیلس سٹی کونسل کے اراکین نے ڈی پی ڈی میں بڑی کٹوتیاں کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ کونسل کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حالیہ برسوں میں پولیس کا کا اوور ٹائم بجٹ بڑھ گیا ہے۔ یہ 800 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ ڈیلس پولیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارٹن ریوجاس جونیئر نے کونسل کے اراکین کو بتایا کہ ان اضافی افسران کو آن بورڈ کرنے کی لاگت 14ملین ڈالرز تنخواہ ودیگر مراعات کی مد میں ادا کرنا ہوں گے ۔اگر محکمے کے پاس مزید 451 افسران آجاتے ہیں تو صرف تربیت پر 113 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔