vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں کھڑی6کاروں کو آگ لگادی گئی

0

کوئنز حادثے کی زمہ دار خواتین کی تلاش جاری،لاپتہ بزرگ جڑواں بہنیں مل گئیں

 نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں گلی میں کھڑی6کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساؤنڈ ویو سیکشن میں174ایسٹ اسٹریٹ پر پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ  پر قابو  پانےکا کام مکمل کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی حجام کی دکان سے ایک ویڈیو ملی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص کار پر پٹرول ڈال رہا ہے جس کے بعد شعلے بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے کاریں جل  گئیں۔تفتیش کار اب اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کس نے اور کیوں کیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز کوئنز میں ہٹ اینڈ رن کیس میں جاں بحق ہونے والے56سالہ شخص کی شناخت ڈیوڈ اوپییلا کے نام سے  ہوئی ہے۔پولیس نے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر خواتین کی تلاش شروع کردی ہے ۔واضح رہے کہ خواتین حادثے کے بعد ننگے پاؤں بھاگ گئی تھیں اور گرفتاری کے خوف سے روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔مزید براں نیو جرسی پولیس کو لاپتہ ہونے والے دو بزرگ جڑواں بہنیں مل گئی ہیں جو کہ محفوظ اور ٹھیک ہیں دونوں بہنیں دریا کی سیر کے لیے آئی تھیں جس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھیں۔جڑواں بہنوں کے نام مارگو نیلسن اور گیل سوہنلین ہیں ان کی 82 سال بتائی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.