vosa.tv
Voice of South Asia!

لگژری یاٹ کو حادثہ،لاپتہ نیویارک کے وکیل اور اہلیہ کی تلاش جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک)اٹلی کے ساسلین ساحل پر لگژری سپر یاٹ کو حادثہ پیش آیا اور یاٹ ڈوب گئی ۔ یاٹ میں نیویارک کا وکیل اور ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں جو کہ واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہیں یا ڈوب گئے ہیں ۔امدادی کارکن کو وکیل اور ان کی اہلیہ کی تلاش ہے حکام کا کہنا ہے کہ وکیل کرسٹوفر اور اہلیہ نیڈا مورویلو تاحال لاپتہ ہیں۔واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یاٹ کسی بڑی چیز سے ٹکرائی تھی اس یاٹ مین22افراد سوار تھے۔15افراد کو بچالیا گیا جس میں ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔مورویلیو ایک سابق امریکی اٹارنی ہیں جنہوں نے نائن الیون واقعہ پر تحقیقاتی کام کیا تھا اور اب عالمی قانونی فرم کلفورڈ چانس کے لیے کام کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.