پاکستان ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب،قونصل جنرل کی شرکت
نیویارک:پاکستان ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب کی صدارت بانی نسیم خان علیزئی کی۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی،کمیونٹی کی کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری سرور ودیگر نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر نعت مقبولؐ پیش کی۔ یوم آزادی پاکستان کی تقریب جوش خروش سے منائی گئی اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی موجودگی میں خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔ علیزئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شاہ روز خان علیزئی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دئیے ۔تقریب میں ووٹرز کنونشن سے متعلق نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔