vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں نیل وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا نیا سیشن تیار

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کا محکمہ صحت نیل وائرس کے خاتمہ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔مچھروں اور کیڑوں کے صفایا کرنے کے لیے شہر بھر میں اسپرے سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔شہر میں نیل وائرس  کے4نئے کیس رپورٹ ہونے پر اسپرے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کیسز کوئنز اور مین ہٹن میں رپورٹ ہوئے ۔ایک شخص کو ویسٹ نیل بخار کی تشخیص ہوئی تھی اور تین دیگر مریضوں میں اسی قسم کی علامات ظاہر ہوئی۔اسی طرح برونکس میں مزید تین کیسز زیر تفتیش ہیں۔یہ وائرس خون عطیہ کرنے والوں میں پایا گیا ہے جنہوں نے مقامی بلڈ بینکوں کو خون کا عطیہ دیا  تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ نیل وائرس اب سے ستمبر کے آخر تک چلے گا اور لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ہم سب کو اپنی اور ایک دوسرے کی حفاظت کے لیے ایک کردار ادا کرنا ہے۔ شام اور الصبح لوگ مچھروں کے کاٹنے سے متاثر ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اچھا دفاع یہ ہے کہ کھڑے پانی کو فورا نکالا جائے جہاں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.