vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں نئے اسٹیشنوں کی تعمیر پر پیش رفت

0

 نیویارک(ویب ڈیسک)خطے کی ترقی میں پبلک ٹرانزٹ کا اہم کردار ہوتا ہے جو بغیر کے تاخیر کے نقل وحرکت کو آسان بنادیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ نیویارک حکام نے معشیت کی بہتری اور نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لیے بڑا تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہوئی ہے اور نیویارک کے علاقے برونکس میں نئے اسٹیشنوں کی تعمیرا کا بڑا منصوبہ جاری ہے۔ایمٹرک اور مال بردار ٹرینیں رواں دواں ہوتی ہیں جو برونکس کی  پٹریوں پر تیزی سے چلتی ہیں اور پین اسٹیشن کو نیو ہیون لائن اور شمال مشرقی کوریڈور سے جوڑتی ہیں۔اب2027 تک میٹرو نارتھ ہنٹس پوائنٹ،پارکچسٹر، مورس پارک  تک نئے اسٹیشن بن جائیں گئے جس شہریوں کی مین سٹی تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔اسٹیشنوں کے ڈھانچے پہلے ہی زیر تعمیر ہیں۔رواں ماہ سٹی کونسل نے علاقوں کے لیے ترقیاتی ری زوننگ کی منظوری دی ہے سٹی کونسل نے7ہزار یونٹس نئی سستی رہائش اور پارکوں، اسکولوں، گلیوں اور گٹروں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تقریباً نصف بلین ڈالر کے ساتھ علاقے کی ری زوننگ کی تجویز کی بھی منظوری دی ہے۔اسی طرح پارکچسٹر نارتھ اور ساؤتھ کونڈو میں گیراج کی جگہ نئے کمپلیکس بنائے جائیں گے جو وائٹ پلینز روڈ کے قریب مستقبل کے اسٹیشن سے ٹریمونٹ ایونیو کے ساتھ23 منزلہ لمبے ہو سکتے ہیں۔کونسل ممبر امندا فاریاس نے موجودہ کونڈو کمپلیکس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے نصف ملین ڈالر حاصل کیے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 2027تک برونکس منصوبے مکمل ہوجائیں گئے جس سے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.