پوٹھوہاری کمیونٹی کا پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر جشن
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پوٹھوہاری کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کی 77ویں یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے منائی گئی جس میں پوٹھوہاری گلوکاروں نے پوٹھوہاری زبان میں ملی نغمے اور پوٹھواری شعر گا کر سماں باندھ دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کاشف بٹ اور محترمہ زھرہ اعوان تھے جو پروگرام کے لیے خاص امریکہ سے تشریف لائے۔انہوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا جب تک قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر نہیں پائے گی قیام پاکستان کا مقصد پورا نہیں ہوگا اس موقع پر معروف سماجی اور صحافتی شخصیت مرزا ریاض بیگ کا کہنا تھا کہ آج مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے اتحاد ، محنت ، لگن اور بھائے چارے کی ضرورت ہے ہمیں قومیتوں سے پھر ایک قوم بننا ہو گا تقریب میں،اکبر کیانی،انیس پہلوان،پاپا شہزاد،اظہر محمود،جمیل کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی میڈم زھرا اعوان نے اعلی کارکردگی پر انیس پہلوان کو شیلڈ بھی پیش کی