vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوپ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب

0

ریاض:پاکستان کی 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ہوپ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام الریاض میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے اراکین سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے مرکزی چیئرمین انجینئر عرفان احمد میمن نے کہا کہ 14 اگست پاکستانی قوم کے لیے آزادی، وفا اور شہداء کی قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔ آج ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں سانس لے رہے ہیں تو یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں  کی بدولت ہے آئیے ملکر عہد کریں کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر انجینئر غلام شبیر کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی کیلئے  تحریک آزادی جیسے جذبے کے ساتھ یکجان ہو جائیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنا سکیں۔ تقریب سے منظور علی واہوچو ، رضا میمن ، ڈاکٹر شاہ زیب ، سرفراز ڈھیلو ، عبدالعزیز خان ، عمران امجد ، محمد نواز ، معیز علی ، حبدار واہوچو ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی ستتر ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.