قوالی نائٹ میں نامور قوال سنتو برادران نے اپنی آواز کا جادو جگایا
ریاض:سعودی عرب میں سجی قوالی نائٹ جس میں نامور قوال سنتو برادران نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ نامور گلوکار جبران راحیل نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن کو سننے کے لیے سینکڑوں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی ورکرز موجود تھے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں اسٹیٹ بنک اف پاکستان، پی آر آئی، بنک الحبیب کی جانب سے ریاض میٹرو لیبر کیمپ میں منعقدہ قوالی نائٹ میں سنتو برادران قوال نے اللہ ہو اللہ سمیت دیگر قوالیاں گا کر سماء باندھ دیا جبکہ جبران راحیل نے بھی بھرپور اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر شرکاء جھوم اٹھے اور خوب داد دی ۔اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک عنایت حسین سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی اثاثہ ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک سے دور رہ کر زرمبادلہ کی شکل میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بنکنگ سسٹم کے ذریعے ترسیلات زر کی منتقلی کو یقینی بنائیں تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہو اور پاکستان ترقی کرے