vosa.tv
Voice of South Asia!

فرینکفرٹ میں گرینڈ فیملی جشن آزادی کلچرل اینڈ میوزیکل شو

0

جرمنی:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں گرینڈ فیملی جشن آزادی، کلچرل اینڈ میوزیکل شو کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے خصوصی شرکت کی۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں گرینڈ فیملی جشن آزادی، کلچرل اینڈ میوزیکل شو کی رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں  برلن سے سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے جبکہ قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ سے قونصل جنرل زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسری شفاعت کلیم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں سمیت پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

لوگ رنگ برنگے ملبوسات میں نظر آئے جبکہ پاکستانی پرچم بھی اپنی بہار دکھاتے رہے۔ سفیر پاکستان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اُن کا استقبال کیا گیا اور اُن کو پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے عہدیداران اظہر کیانی اور زاہد چوہدری کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول (ص) بھی پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت اظہر کیانی ، زاہد چوہدری اور شازیہ نورین (Naurain)نے نہایت خوبصورت انداز میں کی۔ حاضرین محفل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو گئے جبکہ بچوں کی ایک بڑی تعداد نے سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کے ہمراہ سٹیج پر قومی ترانہ پڑھا اور بچوں کے جھرمٹ میں سفیر پاکستان نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔حالیہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کی سالگرہ کے کیک پراُن کی تصویر لگاکر جرمنی میں مقیم پاکستانیوں نے اُن کی کامیابی کا بھی جشن منایا۔پروگرام میں بچوں کے تین گروپس نے حصہ لیا جن میں الکرم گروپ،  پی سی ایف گروپ اور ذیشان گروپ شامل ہیں ۔ ننھے بچوں نے سارے صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوتے صوبائی لباس زیب تن کر کے ٹیبلو پیش کیا جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔ بڑے بھی گیمز میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور میوزیکل چئیرز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے نظر آئے۔معروف شاعر شفیق مراد نے اپنی خوبصورت نظم پیش کی ۔ پروگرام کے مہمان اعزاز معروف پوڈ کاسٹر پاکستان حافظ احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں منظم تقریب دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔خاص کر بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا ۔ اور تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں ہر قسم کے اختلافات بھلا کر اور مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ سفیر پاکستان نے پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی کی ٹیم کو پاکستان ایمبیسی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.