vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب:جشن آزادی پاکستان  تقریب میں گلوکاروں کی شاندار پُرفارمنس

0

سعودی عرب میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین سمیت بچوں نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ گلوکاروں نے وطن سے محبت سے سرشار گیت سناکر سماں باندھ دیا۔دارالحکومت ریاض میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔شرکاء نے پاکستانی پرچم لہرا کر دیار غیر میں رہتے ہوئے وطن سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا تقریب میں بچوں نے چاروں صوبوں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جبکہ فوک اور پاپ میوزک کے گلوکاروں نے وطن سے محبت کے گیت گائے اور شرکاء کو خوب محظوظ کیا اس موقعہ پر تقریب کے آرگنائزر خرم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور ہماری پہچان ہے اس لیے ضروری ہے کہ بیرون ممالک رہتے ہوئے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا جائے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمیشہ قومی تہواروں کو جوش وخروش سے مناتے ہیں اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کیا جائے اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.