vosa.tv
Voice of South Asia!

مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا  انعقاد

0

سعودی عرب:مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی ستتر ویں یوم آزادی کی تقریب پورے ملی جوش و جذبے سے منائی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور فورم کے ممبران نے بھر پور شرکت کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فورم کے چیئرمین سید ثاقب زبیر نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آزاد مملکت کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے دیگر اسلاف نے بے بہا قربانیاں دے کر ہمیں آزاد ریاست دی آج ہمیں ضرورت ہے کہ اپنے آباواجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر محمد ابراہیم جٹ نے کہا کہ لا تعداد قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا پاکستان کی سلامتی اور تعمیرو ترقی اس مملکت خداداد میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے تقریب سے : میاں حامد ، معاذ فضل،سلیمان بخش فضل وہاب،ریاض شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور 77 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.