vosa.tv
Voice of South Asia!

31ریاستوں میں آلودہ کھیرے کھانے سے سینکڑوں لوگ  سالمونیلا بیماری میں مبتلا

0

شکاگو: بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی)نے ملٹی سٹیٹ سالمونیلا پھیلنے کے بارے میں ایک نئی معلومات جاری کی ہے جو کھیرے سے منسلک ہے۔سالمونیلا وائرس  کھیرے میں آسانی سے منتقل ہوتا ہے اور آلودہ کھیرا کھانے سے لوگ مذکورہ وباء میں مبتلا ہوئے ہیں۔سی ڈی سی کے مطابق  امریکا کی 31ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی 449افراد بیمار ہوچکے ہیں۔125افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو طبی امداد مہیا کرکے ڈسچارج کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد مذکورہ اعدادوشمار سے زیادہ ہے ابھی علومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔سی ڈی سی کے مطابق  کھیرے سالمونیلا سے آلودہ تھے اور لوگ کھیرے کھانے سے بیمار پڑ گئے۔حکام کو سالمونیلا کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ٹریس بیک اور لیبارٹری کی رپورٹس منظر عام پر آئی ۔جس کے بعد ایجنسی نے تحقیق کرنا شروع کردیا کہ یہ بیماری کہاں سے اور کب آئی کیونکہ  سالمونیلا کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا تھا۔سی ڈی سی کو تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ تھامس پروڈیوس کمپنی نے متعدد مقامات پر کھیرے کی فراہمی کی جس سے لوگ بیمار ہوئے۔سالمونیلا برینڈرپ کا پتہ تھامس پروڈیوس کمپنی کے زیر استعمال نہری پانی کے نمونوں میں پایا گیا۔ایجنسی کو معلوم ہوا کہ تھامس پروڈیوس کمپنی کے استعمال کردہ پانی میں سالمونیلا موجود ہے جو اس وباء میں کچھ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔سی ڈی سی  نے باورچیوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔جو درج ذیل ہیں۔ وہ کھانا رکھیں جو کچے گوشت، مرغی اور سمندری غذا سے الگ نہیں پکایا جائے گا۔کھانا پکاتے وقت فوڈ تھرمامیٹر استعمال کریں کہ آپ نے اپنے کھانے کو اتنا زیادہ درجہ حرارت پر پکایا ہے جو جراثیم کو مار سکے۔ فورا خراب ہونے والا کھانا ڈمپ کریں۔سی ڈی سی نے سالمونیلا انفیکشن کی علامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جو درج ذیل ہیں سالمونیلا سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ اسہال، بخار اور پیٹ کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔ علامات عام طور پر بیکٹیریا کو نگلنے کے 6 گھنٹے سے 6 دن بعد شروع ہوتی ہیں۔ایجنسی نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ بغیر علاج کے 4 سے 7 دن کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔5 سال سے کم عمر کے بچے، 65 سال سے زائد عمر کے بالغ افراد، یا کمزور مدافعتی نظام والے لوگ بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.