سعودی عرب میں ہمارا پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
سعودی عرب:سعودی عرب میں ہمارا پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سنسنی خیز میچز کھیلے گئے ۔سابق کرکٹرز عمران نذیر اور محمد عرفان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچ گئے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان، پی آر آئی،ایچ بی ایل اور بنک الحبیب کی جانب سے ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ ہمارا پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔۔جس میں ریاض میٹرو لائن پروجیکٹ کے پاکستانی ورکرز کی چھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے ۔بیکس سٹار الیون نے ایچ بی ایل الیون کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا ۔۔تقسیم انعامات کی تقریب میں رنر اپ اور ونر ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 28 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جنھوں نے گزشتہ برس سات ارب ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بنکنگ کے شعبے میں فروغ پا رہا ہے جس سے ورکرز کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی جلد منتقلی ممکن ہو رہی ہے۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ لیگل چینلز سے رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں ۔اس سے پاکستان کی معیشت میں ہر نا صرف اضافہ ہوگا بلکے اس سے اوورسیز پاکستانی اپنا قومی فریضہ بھی ادا کریں گے ۔