سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے3ساتھی گرفتار
اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہورہی ہے تو پاک فوج نے فیض حمید کی پیغام رسانی کرنے والے3ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کرلیا ہے جو سیاسی گٹھ جوڑ میں ملوث پائے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف پر تحویل میں لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض افسران کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔