vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایریک ایڈمز کا بزرگ شہریوں کے لیے ٹاؤن ہال میں تقریب کا اہتمام

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے بزرگ شہریوں کے لیے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب کا  اہتمام کیا جس میں انہوں نے بزرگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے لیے نہیں،میں آپ کے لیے یہاں موجود ہوں،میرا عزم آپ کی خدمت کرنا ہے۔میئر ایڈمز نے تقریب میں شہر کی موجودہ صورتِ حال اور حکومت کی کارکردگی پر بات چیت کی اور کہا کہ میری کوشش ہے کہ شہر کو بہتر بنایا جا سکےہمیں اپنی  کمیونٹی کی ترقی  کے لیے  مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو جتنے بڑے مسائل کا سامنا ہےان سب کا حل نکالنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہےاور ان کی انتظامیہ نے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی ہے۔سیاہ فام کمیونٹی کی بے روزگاری کی شرح کو نصف تک کم کیا ہے اور مدد کے لیے نئی سکیمیں بھی متعارف کرائی ہیں اور شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہر کو ایک بحران سے نکالنے کے لیے انتھک محنت کی ہےاور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر شہری کی زندگی میں بہتری آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.