vosa.tv
Voice of South Asia!

ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

0

ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج  جہنم واصل ہو گئے جبکہ مقابلے میں پاک فوج کے چار جوان بھی اپنی جانیں وطن پر نچھاور کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارہ اور تیرا اگست کی درمیانی رات ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز کی موثر کاروائی کے باعث چھ خوارج ہلاک ہو گئے ،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، وطن کے چار بہادر بیٹے دھرتی پر قربان ہو گئے ،شہدا میں حوالدار نثار حسین سکنہ ضلع کرم نائیک رشید گل سکنہ ضلع کرم،نائیک عرفان اللہ خان سکنہ ضلع لکی مروت اور سپاہی عثمان رفاقت سکنہ ضلع ہری پور شامل ۔ہیں جہنوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔علاقے میں ممکنہ طور پر مذید خارجیوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.