ایف ڈی این وائے کے نئے کمشنر کے لیے رابرٹ ٹکر مضبوط امیدوار
نیویارک(ویب ڈیسک)اطلاعات ہیں کہ میئر ایرک ایڈمز آج نیویارک شہر کا اگلا فائر کمشنر مقرر کریں گے۔مئیر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے 3افراد کو شارٹ لسٹ کردیا ہے ۔اطلاعات ہیں کہ مئیرایڈمز رابرٹ ٹکر کوایف ڈی این وائے کا نیا کمشنر مقرر کریں گئے۔فی الحال رابرٹ ٹکر T&M پروٹیکشن ریسورسز کے چیئرمین اور سی ای او ہیں اورایف ڈی این وائے فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیرینہ رکن بھی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹکر نے کبھی بھی فائر فائٹر کے طور پر کام نہیں کیا لیکن انہوں نے اپنے کیر ئیر کا آغاز ایف ڈی این وائے سے ہی کیا تھا۔دریں اثناء لورا نے دوسال بعد عہدے سے استعفی دیدیا تھا ۔انہیں 2022کو تعینات کیا گیا تھا۔ 1865 میں محکمہ کے قیام کے بعد سے وہ اس کردار میں خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون تھیں۔اطلاعات کے مطابق نئے ایف ڈی این وائے کمشنر کا اعلان رینڈل جزیرے پر صبح 11 بجے فائر اکیڈمی میں متوقع ہے جو کہ پیر آج ہوسکتا ہے۔