vosa.tv
Voice of South Asia!

عدالتی احکامات پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید زیر حراست

0

فیض حمید پر ریٹائرمنٹ  کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے

راولپنڈی:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی۔اس کے  ساتھ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لے کر ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.