منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوتے ہی جزوی طور پر جی ٹرین سروس بحال
نیویارک(ویب ڈیسک)جی ٹرین کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد حکام نے جی ٹرین کی سروس جزوی طور پر بحال کردی ہے۔اس منصوبے کا مرکزی حصہ سب وے سگنلز کو اپ گریڈ کرنا تھا۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ جی ٹرین کے ذریعے استعمال ہونے والی کراس ٹاؤن لائن پر 90 سال سے زائد عرصہ بعد کام ہوا ہے ۔اب ایم ٹی اے لائن کو مزید قابل اعتماد بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی نافذ کی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کام کے دو فیز مکمل ہوچکے ہیں اور کورٹ ۔سکوائر اور بیڈفورڈ ۔نسٹرینڈ ایونیو کے درمیان سروس بحال کر دی۔جی ٹرینیں بیڈفورڈ-نسٹرینڈ ایونیو سے چرچ ایونیو کے درمیان نہیں چلیں گی۔حکام کا کہنا ہے جی ٹرینوں کا حتمی مرحلہ 3 ستمبر بروز منگل مکمل ہونے کی امید ہے۔ایم ٹی اے 2027تک کراس ٹاؤن لائن پر سگنل سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔