vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے گھروں کی تعمیر ہی رہائشی مسئلے کا حل ہے،مئیر نیویارک  

0

نیویارک:نیویارک سٹی  کے میئر ایریک ایڈمز نے اپنے ماہانہ ریڈیو شو "Hear From the Mayor” کے دوران رہائش کے مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے شہر میں رہائش کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ اپنے شو میں مئیر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک شہر میں رہائش کا مسئلہ بہت سنگین ہو چکا ہے، اور اس کا حل صرف نئے گھروں کی تعمیر میں ہے۔ شو میں کمشنر ایڈولفو کیرون نے بتایا کہ شہر میں 200 یونٹ کے لیے 50,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ضرورت بہت زیادہ ہے۔ایڈمز نے مزید کہا کہ شہر کی 59 کمیونٹی بورڈز میں سے صرف 10 بورڈز نئے گھروں کی تعمیر کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ باقی 49 مخالفت میں ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمیونٹی بورڈز اور کونسل کے ممبران سے رابطہ کریں اور انہیں اس مسئلے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ایک شہری، ایلن پیسچرز، نے اپنی کہانی شیئر کی کہ کس طرح انہوں نے میئر کے ٹاؤن ہال میں شرکت کی اور شہر کی مدد سے ایک مناسب گھر حاصل کیا۔ میئر ایڈمز نے شہریوں کو امید نہ چھوڑنے کی ترغیب دی اور کہا کہ وہ اپنی ضروریات کے لیے شہر کے مختلف پروگراموں سے مدد حاصل کریں۔آخر میں، شو میں کچھ کالرز نے میئر سے سوالات کیے، جن میں سے ایک نے بسوں پر کرایہ نہ دینے والے مسافروں کی شکایت کی۔ ایڈمز نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں اور کرایہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.