vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں چوکیدار نے نوجوان لڑکی کودرندے سے بچالیا

0

راک ویز پر2تیراک ڈبنے سے بچ گئے،برونکس میں گولی لگنے سے مرد اور خاتون زخمی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں گریسی مینشن کے قریب 19سالہ لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اس دوران لڑکی نے حملہ آور کے ساتھ  خود کو بچانے کے لیے لڑائی کی اور شور شرابہ شروع کردیا ۔لڑکی کے شور کی آواز سن کر قریب عمارت کا چوکیدار مدد کے لیے آیا اور حملہ آور کو پیچھے کیا اور لڑکی کو ایک طرف کردیا جس کے بعد چوکیدار حملہ اور کی طرف مڑا تو حملہ آور بھاگ کیا ۔اس دوران  چوکیدار نے حملہ آور   کا تعاقب بھی کیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔واقعہ  مشرقی 90 ویں اسٹریٹ اور ایسٹ اینڈ ایونیو پر اپر ایسٹ سائڈ کے پوش علاقے میں ہوا۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایف ڈی این وائے کے عملے نے راک ویز پر کھلے سمندر پر نہاتے ہوئے 2تیراکوں کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔واقعہ راک ویز میں بیچ 67 ویں اسٹریٹ پر ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ تیراکوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں پر ان کی حالت مستحکم ہے ۔مزید براں  نیویارک کے علاقے برونکس میں فائرنگ سے مرد اور خاتون زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ ویسٹ فورڈھم روڈ پر تجارتی علاقے میں پیش آیا۔ دونوں کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.