vosa.tv
Voice of South Asia!

میری لینڈ کے کالجوں کے لیے9ملین ڈالرز کے قابل تجدید توانائی پروگرام کا اعلان

0

میری لینڈ:گورنر ویس مور نے آج ہائر ایجوکیشن کلین انرجی گرانٹ پائلٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا، جو کہ میری لینڈ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اندر صاف توانائی کی منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے $9.2 ملین کا مسابقتی پائلٹ ہے۔ یہ پروگرام افرادی قوت کی ترقی اور میری لینڈ کے آب و ہوا کے اہداف دونوں کو شمسی تنصیبات،جامع کیمپس کلین انرجی پلاننگ اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے تعلیمی پروگرامنگ کے لیے فنڈ زفراہم کر کے فروغ دے گا۔گورنر ویس مور نے کہا کہ ہمیں میری لینڈرز کی اگلی نسل کو صنعتوں کی قیادت کرنے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔آج ہماری انتظامیہ ایسے پروگراموں میں سرمایہ کاری کرکے ایک اہم قدم اٹھاتی ہے،جو طلبا ءکو ان مہارتوں سے آراستہ کریں گے،جو انہیں صاف توانائی میں ملازمتوں کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے درکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہم یکجا ہوکر ظاہر کر رہے ہیں کہ کس طرح کاموں کے نئے راستے اختیار کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.