امریکی ائیر لائن کا بیت الخلاء بہنے پر مسافروں کا شور شرابہ،ہنگامی لینڈنگ
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکن ائیر لائن کا طیارے نے اسپین جانے کے لیے اڑان بھری تھی کہ ابھی کچھ فاصلے پر طیارہ پہنچا تھا تو ائیر لائن کا بیت الخلاء بہنے لگا اور گندا پانی طیارے کے فرش پر آگیا ۔جس پر مسافروں نے شور شرابہ شروع کردیا تو طیارے کے پائلٹ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پرواز کا رخ جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور ہنگامی لینڈنگ کی ۔حکام کے مطابق پرواز ڈیلس سے روانہ ہوئی جو جمعرات کی دیر رات نیویارک میں اتری۔امریکن ایئر لائن کے مطابق مسافروں کو نیویارک کے ہوٹل میں رہائش فراہم کی گئی تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ائیر لائن نے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔ائیر لائن کی انتظامیہ نے اس بات کی نفی کی ہے کہ ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ طیارہ ہ معمول کے مطابق ہی ائیر پورٹ پر اترا تھا اور فنی خرابی درست کرنے کے بعد طیارہ منزل کی جانب روانہ ہوگیا ۔ایف اے اے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔